ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / انسانیت پھر ہوئی شرمسار راجدھانی دہلی میں معصوم نابالغہ سے کی گئی عصمت دری؛ ملزم گرفتار

انسانیت پھر ہوئی شرمسار راجدھانی دہلی میں معصوم نابالغہ سے کی گئی عصمت دری؛ ملزم گرفتار

Tue, 18 Sep 2018 20:47:40  SO Admin   S.O. News Service

دہلی 17 ستمبر(ایس او نیوز ایجنسی) دہلی کے سیما پوری علاقہ سے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک انسان کس قدر حیوان بن سکتا ہے، یہ معاملہ جیتی جاگتی مثال ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے نہ صرف نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی بلکہ اس کے نجی اعضا ء   میں زبردستی کچھ چیزیں ڈالنے کی کوشش بھی کی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو  ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں حادثہ کے بعد سنگین حالت میں متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا فوراََ آپریشن کیا گیا۔ متاثرہ کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں میں سامنے آئے نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملات نے ملک کی سکیورٹی انتظامات پر سوالات  کھڑے کر دئے ہیں۔ ہر دن کہیں نہ کہیں سے بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ ہریانہ میں سی بی یس سی بورڈ ٹاپر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ سامنے آنے کے بعد نوائڈا سے بھی ایک معاملہ سامنے آیا جہاں ایک والد نے خود اپنی 13 سال کی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی۔


Share: